پشاور (نیٹ نیوز) سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گاڑی سے ساڑھے نو کلو گرام سونا ‘ چھ لاکھ سعودی ریال ملزم کے قبضہ سے برآمد کیے گئے۔ برآمد سونا اور کرنسی کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، برآمدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے طور پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔ ایس پی سٹی عبدالسلام خالد کے مطابق رقم اور سونا کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کی بابت بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
16 کروڑ
پشاور: افغان باشندے سے 16 کروڑ کا سونا‘ غیرملکی کرنسی برآمد
Nov 10, 2022