لاہور(نامہ نگار)دوجعلی پولیس اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔مصری شاہ پولیس نے خود کو پولےس اہلکار ظاہر کرنے والے 2 جعلسازوں کو گرفتار کرلےا ہے ۔پولیس کے مطابق مصری شاہ پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے تاجروں اور دوکانداروں سے پیسے بٹورنے والے دو بھائےوں توقیر اور شعیب کو گرفتار کر کے گاڑی، پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمدکر کے مقدمہ درج کرلےا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہرےوں سے پےسے بٹورنے کی 40سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کی وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔