شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث ابدالوی مولانا صاحبزادہ نور المصطفیٰ رضوی نے کہا ہے کہ تقدس انبیاءکے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کرانے کیلئے 57 مسلم حکمران اپناکرداراداکریںاوراس سلسلہ میںہرعالمی فورم پرآوازاٹھائیںاقوام متحدہ کے چارٹرمیںیہ شق شامل ہے کہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوںکی مقدس شخصیات کی توہین ایک ناقابل معافی جرم ہے توانبیاءؑ سے بڑھ کرمقدس شخصیات اورکوئی نہیںہوسکتی لہٰذانبیائِ کرام ؑکے تقدس کا عالمی سطح پر قانون بنوانے کیلئے تمام اسلامی ممالک کردار ادا کریں، اپنے ایک بیان میں مولانا صاحبزادہ نورالمصطفیٰ رضوی نے کہا کہ مسلمانوں کے قریب نبی کریم کی ناموس سے بڑھ کر کوئی شے عزیز نہیں ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم دنیا کی ہر شے سے بڑھ کر آنحضور سے محبت کریں، انہوں نے کہا کہ ہم ناموس رسالت کے تحفظ کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
ناموس رسالت کے تحفظ کےلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں :نور المصطفیٰ رضوی
Nov 10, 2022