وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور سے پی پی رہنما ملک وسیم رضا کی ملاقات


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگرنے ملاقات کی ہے اوران سے ملکی موجودہ صورتحال ،تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے کہاکہ حکمران اتحاد،ملکی ،ترقی خوشحالی ،سلامتی ،مذہبی وسیاسی آزادی کیساتھ ساتھ معیشت کی بحالی ،اداروں کے استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہا ہے اس اتحاد سے سیاسی تناﺅ میں کمی آنے کیساتھ جمہوری اقدار مضبوط اور فروغ پارہی ہیں جبکہ عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جو اقتدار سے محرومی کے بعد اب پاکستان کے اداروںپر حملہ آور ہورہا ہے جو کہ ملک وقوم کیلئے انتہائی خطرناک ہے عمران خان فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس سے بچنے کیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں حکومت اور ادارے کسی بھی طورپر اس کے کسی غیر آئینی مطالبہ کو تسلیم نہیں کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن