قصور (نمائندہ نوائے وقت)نیب کے زیر اہتمام ضلع قصور میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر ”کرپشن کے خاتمہ“کے عنوان پر طلباءوطالبات میں مضمون نویسی، پینٹنگ اور تقاریر پر مبنی گورنمنٹ گرلز گریجوایٹ کالج قصور، اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور میں مقابلے جات کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ادارہ ہذا کی پرنسپلزاور طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مضمون نویسی، پینٹنگ اور تقاریر کے مقابلوں میں ضلع بھر سے سرکاری و نجی کالجز کے طلباءوطالبات نے حصہ لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر کاکہناتھا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نسل نو میں انسداد کرپشن سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کو ختم کرنے اور معاشرے کی تعمیروترقی کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
قصور: ”کرپشن کے خاتمہ“کے عنوان پر طلبا میں مضمون نویسی، پینٹنگ ‘ تقاریری مقابلے
Nov 10, 2022