حکومت کا مقصد کسی کو ڈرانا دھمکانا ہر گز نہیں: عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کو احتجاج کے حق سے محروم کرنا نہیں چاہتی بلکہ موجودہ حالات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کو ہر حال میں پر امن بنانا چاہتی ہے جس کی خاطر بھرپور سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت کا مقصد کسی کو ڈرانا دھمکانا ہر گز نہیں، عمران خان پر امن لانگ مارچ کریں تو انہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی احتجاج کے نام پر شدید توڑ پھوڑ کی پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری اداروں پر دھاوا بولا سپریم کورٹ کا تقدس پامال کیا اور دھرنے کے دوران راستے روک کر عام شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کئے مگر اب ایسے کسی اقدام پر خاموش بیٹھا نہیں جاسکتا اور اسی سوچ کے تحت وفاقی حکومت تادیبی اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...