گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائےں چلنے سے موسم سرد ہو گیا، شہرےوں نے گرم ملبوسات کی خرےداری کےلئے لنڈے بازار کا رخ کر لےا ، شہر بھر اور گردو نواح مےں دوپہر کے وقت بارش برسنا شروع ہو گئی جس کے بعد ٹھنڈی ہوائےں چلنے سے موس ٹھنڈا ہوگیا، اس دوران شہرےوں نے سموسے ،پکوڑے کھا کر خوشگوار موسم کو انجوائے کےا۔
تو کئی افراد چھتوں پر کافی اور چائے پےتے لطف اندوز ہوتے رہے ،بارش کے بعد موسم ےخ بستہ ہونے سے شہرےوں نے سوئےٹرز اور جےکٹس بھی پہن لےں، اسی طرح سرد موسم سے بچنے کےلئے لوگوں کی کثیر تعداد نے گرم ملبوسات کی خرےداری کےلئے بازاروں اور خصوصا لنڈے بازار کا رخ کےا ، گاہکوں کا رش دےکھ کر دکانداروں نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرم ملبوسات کے رےٹ دو گنا کر دئےے، آسمانوں سے باتےں کرتے رےٹوں کی وجہ سے شہرےوں کو پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔