گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں یوم اقبال کے موقع پرانتظامیہ اورضلع کونسل کے زیراہتمام تاریخی شیرانوالہ باغ میں روایتی کشتی دنگل کاانعقادکیاگیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوفیصل عباس مانگٹ، اسسٹنٹ کمشنرصدر محمد عمر سرور، چیف افسر ضلع کونسل فدا میر اور رستم پاکستان و ہند محمد عمر پہلوان معزز مہمانوں میں شامل تھے،کشتی دنگل مےں مختلف عمر کے پہلوانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پہلوانوں کو خوب داد دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے اپنے ولولہ انگیز کلام کے ذریعے نسل نو میں نئی روح پھونک کر انہیں خواب غفلت سے بیدار کیا اور منزل کے حصول کیلئے جہد مسلسل کو اپنا وطیرہ بنانے کا درس دیا، نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں میں شرکت یقینی بنائیں جس نہ صرف انہیں کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔
گوجرانوالہ:” یوم اقبال“ کے حوالے سے شیرانوالہ باغ میں دنگل
Nov 10, 2022