گوجرانوالہ:یوم اقبال پر کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام نمائش

Nov 10, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انتظامیہ اور کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام آرٹس نمائش کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر محمدعمر سرور نے کےا اور نمائش کا تفصیلی معائنہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا اور دیگر شرکاءکے ہمراہ امت مسلمہ کےلئے علامہ محمد اقبال ؒکو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایات پر ضلع بھر میں ہفتہ تقریبات علامہ محمد اقبال ؒپورے قومی جوش جذبے سے منانے اور نوجوان نسل کو مفکر پاکستان کے خیالات سے آگاہ کرنے کیلئے تقریری ،کلام اقبال ؒمقابلوں کے علاوہ مصوری کے مقابلے منعقد کرائے گئے، سکول، کالج سطح کے مقابلوں کے فاتح طلبہ نے ضلعی مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالوں کو مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمدعمر سرور نے دیگر افسران و مہمانوں کے ہمراہ سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا۔

مزیدخبریں