گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئررہنماوٹکٹ ہولڈراین اے77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاحقیقی آزادی مارچ ملک کو نا اہل حکومت سے نجات دلا کر دم لے گا ،وزیر آباد سے اسلام آباد کی طرف حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز میں این اے 77سے تمام چیئرمینز اور سینکڑوں کارکن بھرپور شرکت کریں گے اور قائد عمران خان کا ویڈیو لنک پر خطاب سنیں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکن قائد عمران خان کےساتھ چٹان کی مانند کھڑے ہیں کسی بھی قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے اور بہت جلد ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ اس موقع پر امیدوار پی پی59سردارحق نوازچیمہ،رضوان مشتاق ایڈووکیٹ،طارق محفوظ شاہ، سردار ماجد ایڈووکیٹ ودیگرموجود تھے۔