لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھے کہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔باﺅلرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کو انجوائے کر رہے ہیں، مل بیٹھ کر فائنل کیلئے پلان کریں گے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاو¿ن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے اچھا کھیلا اور وہ جیت کا حقدار تھا۔سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر کین ولیمسن نے کہا کہ جب ہماری آدھی اننگز مکمل ہوئی تو خیال یہی تھا کہ اچھا ٹوٹل بنائیں گے ہم نے فائٹنگ سکور کیا لیکن ہدف کے تعاقب میں زیادہ محنت نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ پورا ٹورنامنٹ ہماری ٹیم اچھا کھیلی لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہم زیادہ ڈسپلن نہیں تھے ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے تھی۔ پاکستان نے ہم سے اچھا کھیلا اور وہ جیت کی حقدار بھی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پلیئر آف دی میچ بننا خوش قسمتی ہے ، اللہ ہم سے کہتا ہے کہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تمھارے لئے چیزیں آسان کردوں گا۔ گزشتہ میچز میں کنڈیشنز مختلف تھیں اور وہ اور بابر اعظم بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے تاہم ہم نے محنت جاری رکھی جس کا اللہ تعالیٰ ہم سے تقاضا کرتا ہے۔ ہر بیٹر پر ایسا مشکل وقت آتا ہے تاہم محنت کرنے سے پھر وہ ایسی صورتحال سے نکل بھی جاتا ہے۔پاور پلے میں بیٹنگ کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم نئی گیند پر اٹیک کریں گے، اللہ نے ہماری مددکی اور ہم اپنے فیصلے میں کامیاب رہے۔ ہمارا ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا، لیکن کھلاڑیوں نے محنت جاری رکھی، ہمارا یقین ہے کہ اللہ ہمارا خالق ہے اور اللہ ہم سے کہتا ہے کہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تمھارے لئے چیزیں آسان کردوں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیت گئے ہیں اور فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف نے کہا کہ فائنل میں سب کی خواہش ہے بھارت کی ٹیم مدمقابل ہو وہ بھی یہ ہی چاہیں گے فائنل میں بھارتی ٹیم آئے۔ فینز چاہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہو ، میری بھی یہ ہی خواہش کہ بھارت فائنل کھیلے کیونکہ تماشائی انجوائے کرتے ہیں۔حارث رو¿ف کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ہوتی ہیں تو بڑا پریشر والا میچ ہوتا ہے۔ میلبورن گراو¿نڈ ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ ہمیشہ وہاں کرکٹ کھیل کر بہت خوش ہوئے ہیں امید ہے فائنل میں ٹیم فاتح بن کر لوٹے گی۔