سیاست جمہوریت ،عوامی خدمت ،باہمی احترام کا نام ہے،چوہدری ضیغم 

Nov 10, 2022


چکری(نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی کارکن چوہدری ضیغم نمبردار آف سہال نے کہاہے کہ سیاست جمہوریت ،عوامی خدمت اور باہمی احترام کا نام ہے بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے آگ برساتا بیانیہ سیاست اور جمہوریت کی صف کو لپیٹ دے گا تمام سیاسی جماعتیں بحران سے نکلنے کے لئے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائیں اسوقت انتشار، تشدد اور گالم گلوچ کے بڑھتے ہوئے کلچر سے تنگ چند پڑھے لکھے اور باشعور سیاست دان خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ہمیں ایسے سیاستدانوں کو واپس ایوانوں میں لاناہوگا تاکہ صاف اور شفاف جمہوری روایات پروان چڑھ سکیںبلاشبہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ایک جہد،سوچ اور جذبے کا نام ہے آج پوراعلاقہ ان کی قابلیت اور کارکردگی کا متعرف دکھائی دینا اور ان کے قافلے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے ہمارے قائد آج بھی سخت ترین شیڈول کے باوجود پورا پورا وقت حلقے کی عوام کو د یتے ہوئے ان کے دکھ سکھ میں شرکت کر کے ایک عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ہم بھی پوری دلجمعی سے اپنے ہر دلعزیز لیڈر کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اپنے حصے کا کردار پہلے بھی ادا کیا مستقبل میں بھی ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

مزیدخبریں