راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے آزادی ا ور غیرت کے تحفظ کیلئے کشکول توڑنا ضروری ہے، فکر اقبال امت مسلمہ کا سرمایہ اور ریاست مدینہ کی منزل کا جادہ ہے ، وطن عزیز علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ‘قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجد اور مسلمانان ہند کی بے بہا قربانیوں کا نتیجہ ہے ، جمعرات کو اختتامی روز یوم لثارات الحسین ؑ کے دوران روضہ حسینی ؑ کے پہلے معمار حریت پسندوں کے ہیرو حضرت مختار ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ حسین مقدسی نے کہاکہ اگرچہ قائداعظم ، علامہ اقبال ان دونوں ہستیوں کا رستہ بھی بہت روکا گیا ‘انہیں مختلف القابات سے نوازا گیا لیکن ان کی نیت خیر کی بناءپاکستان بن کے رہا۔