راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے کی جانب سے بورڈ ٹیکس ، ریکوری اور نوٹسز کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں تاجروں کا اجلاس منعقد ہوا، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی آصف محمود نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کی صدارت صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق نے کی جبکہ اس موقع پر گروپ لیڈر آرسی سی آئی سہیل الطاف ، نائب صدر فیصل شہزاد، سمال چیمبر کے صدر طارق جدون، آر سی سی آئی کے سابق صدور امان اللہ خان، ڈاکٹر شمائل دا¶د آرائیں، راجہ عامر اقبال، ملک شاہد سلیم اور چوہدری ندیم اے ر¶ف سمیت انجمن تاجران کے نمائندے اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے.اجلاس میں بورڈ ٹیکس نوٹسز، ریکوری کی آڑ کی میں ہراسیت، سروے پر تبادلہ خیال کیا گیا،تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا دکان کے نام کو بورڈ ٹیکس سے مستثنی کیا جائے، اجلاس میں بورڈ ٹیکس کا مسلہ حل کرنے کے لیے چیمبر اور پی ایچ اے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جوبورڈ کے سائز، ٹیکس چھوٹ اور بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے تجاویز دے گی۔چیئرمین پی ایچ اے نے تاجربرادری کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
دکان کے نام کو بورڈ ٹیکس سے مستثنی کیا جائے، ثاقب رفیق
Nov 10, 2022