راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اقبال ایک عظیم مفکر تھے، اپنے گرد و پیش اور آنے والے وقت کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ تھے لہذا ان نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کو اجاگر کیا اور مسلمانان بر صغیر کے مسائل کا حل الگ مملکت کا حصول بتایا چنانچہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس مملکت اور اس کے نظریہ وجود کی حفاظت کریں،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ پنجاب ثمینہ احسان نے کیا،ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے کہا کہ اقبال نے امت کے دیرینہ امراض کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کا طریقہ پیش کیا ہے،ان کا کلام مسلمانوں کو عظمت رفتہ یاد دلا کر اس کو پھر سے حاصل کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں نوجوانوں کو خاص مخاطب کیا گیا ہے،ان نے نوجوانوں کو اعلیٰ فکر اور آزادی سوچ کی ترغیب دی ہے تاکہ وہ فرنگیوں کی غلاماں ذہنیت سے نکل سکیں۔