اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)یوم اقبال کے موقع پر اقبال کے شاہینوں کی اونچی پرواز،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیویز کو پچھاڑکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود شائقین نے ہم آواز ہو کر بلند آواز میں ”دل دل پاکستان “ ملی نغمہ گا کر سماں باندھ دیاپورا اسٹیڈیم ”دل دل پاکستان “ملی نغمے کی آواز سے گونج اٹھاشائقین کرکٹ نے فتح پر جوش وخروش کا مظاہرہ کیا شاہینوں نے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں ٹی20ورلڈ کپ کے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو زیر کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور یوم اقبال پر شاہینوں نے کیویز پر اپنی برتری ثابت کردی پاکستان کی جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرصدر وزیراعظم چیئرمین سینیٹ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی شخصیات سابق کرکٹرز فنکاروںنے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی قومی ٹیم 13 نومبر کو میلبرن میں فائنل کھیلے گی اور مخالف ٹیم کا فیصلہ 10نومبر کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہوگاآئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے بھارت کو صرف ایک مرتبہ شکست دی ہے ۔