ایل پی جی کی محفوظ نقل و حمل، اوگرا نے ڈرائیوروں کی ٹریننگ شروع کر دی


 اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی روڈ بازر کے ڈرائیوروں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرام"ہیوی وہیکل پریوینٹیو ڈرائیونگ کورس" کا اہتمام کیا ہے تاکہ انتہائی آتش گیر ایل پی جی کی محفوظ نقل و حمل کی جا سکے کیوں کہ غیر محفوظ آمد و رفت مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ اس ٹریننگ کا اہتمام نیشنل لاجسٹک سیل کے تعاون سے اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹی ٹیوٹ،این ایل سی ہیڈ کوارٹر کارپوریٹ آفس، راولپنڈی میں کیا گیا ہے جس میں پریشرائزڈ گیسوں اورخطرناک پٹرولیم مصنوعات پر توجہ دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن