اقبال فیسٹیول،پنجاب آرٹس کونسل میں پورٹریٹ سازی کے مقا بلے 

Nov 10, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں اقبال فیسٹیول کے حوالے سے براہ راسٹ پورٹریٹ سازی کے مقابلوں کا انقعاد کیا گیا۔مقابلوں کی مہمان خصوصی ناہید منظور اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے۔ ناہید منظور نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور فن کا مطالعہ بھی دانش ورانہ فکر کا متقاضی ہے۔اقبال کا فکری اثاثہ اور اشعار ہر عمر اور طبقے کے لیے ایک پیغام کی صورت عام ہوئے، لیکن ان کی فکر اور فلسفے کا مرکز و محور نوجوان ہیں۔حکیم الامت نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا، نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیااور قوم کو بیداری کا سبق دیا۔اقبال کی شاعری میں مقصد کو اولیت حاصل ہے،ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی دلدل سے نکالنے کے لئے اپنی شاعری کے ذریعہ پیغام پہنچایا۔انھوں نے شاعری کے اسلوب میں ایک نئی نظریاتی جدت پیدا کر کے ادب کے شعبہ کو تقویت دی۔ اقبال کے تصور خودی کو اپنا کر فکر اقبال کے ذریعہ قومی ترقی میں طلبہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔پورٹریٹ کے مقابلوں میں ایان، آئن علی حیدر،محمد شہباز خان اور احمد علی شاہد نے پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا، پوزیشن ہولڈرز میں کیش انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں