اقرا یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس میں ایک روزہ قومی کانفرنس آج ہو گی 


اسلام آباد(نا مہ نگار)اقرا یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس ایچ۔9میں ایک روزہ قومی کانفرنس آج ہو گی جس کا موضوع "پاکستان کے 75سال: تاریخ، سفارت کاری اور معیشت" ہے ۔ پاکستان بھر سے 30کے قریب سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے اہم ماہرین تعلیم اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں کانفرنس کا مختصر تعارف ہوگا۔ وائس چانسلر/ پریزیڈنٹ ، اقرا یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی مہمان خصوصی کی حیثیت سے حاضرین کا استقبال کریں گے۔ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکا سے خطاب کریں گے۔ افتتاحی تقریب کا اختتام وائس پریزیڈنٹ، اقرا یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد اسلام کے ووٹ آف تھینکس کے ساتھ ہوگا۔دن بھر یونیورسٹی کے اندر 3 مختلف مقامات پر تعلیمی سیشنز میں تقریبا 45 اسکالرز اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔اختتامی سیشن میں، پرنسپل اور ڈین، سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر اشفاق حسن خان مہمان خصوصی کے طور پر شرکا سے خطاب کریں گے۔ سوشل سائنس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد خان کانفرنس کی سفارشات اور ووٹ آف تھینکس پیش کریں گے، اختتام پر کانفرنس کے شرکا میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...