عداوت رکھنے والے بخشش سے محروم رہتے ہیں، علامہ الیاس قادری 

Nov 10, 2022


کراچی(این این آئی)امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ ہر پیر اور جمعرات کو مسلمانوں کے اعمال اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں،رحم کرنے والوں پر رحم اور توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کی جاتی ہے،ان کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں البتہ کینہ رکھنے والوں کی بخشش نہیں ہوتی،پیر اور جمعرات کو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،گناہ بخش دئیے جاتے ہیں سوائے آپس میں عداوت رکھنے والوں کے ،بخشش سے محروم رہتے ہیں جب تک وہ آپس میں صلح نہ کرلیں،شب برات میں بھی جہاں بے شمار مسلمانوں کی بخشش ہوتی وہاں ان دو مسلمانوں کی مغفرت نہیں کی جاتی جو آپس میں ایک دوسرے سے بغض وکینہ رکھتے ہیں،بعض وکینہ بہت خطر ناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والے مدنی مذاکرے سے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ موت کا ایک جھٹکا تلوار کے ہزار وار سے زیادہ سخت ہے، اللہ پاک ہمیں موت کی تکلیف سے امان بخشے،ہم اللہ سے امان چاہتے ہیں زہے نصیب اس وقت اللہ پاک کے پیارے حبیب ﷺکا دیدار نصیب ہوجائے تو ہماری بگڑی بن جائے۔
الیاس قادری

مزیدخبریں