کراچی(این این آئی)سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی عمران بھٹی کی ہدایت پر چھاپے مارے گئے، جن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل نے کی۔ کارروائی کے دوران لیاقت آباد کے علاقے میں مختلف پکوان سینٹرز بار بی کیو بنانے والوں پر چھاپوں کے دوران ناقص صورتحال سامنے آئی اور نکاسی آب کا بھی کوئی درست نظام موجود نہیں تھا، گوشت پکانے میں استعمال ہونے والے سامان کو غیر معیاری پایا گیا۔ اس کے علاوہ لائن کے پانی اور کیمیکل ڈرم میں بھی کیڑے مکوڑے پائے گئے ۔ سندھ فوڈ اٹھارٹی کی جانب سے مذکورہ پکوان ہاسز اور بار بی کیو ریسٹورنٹس کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کرکے ان کا ضبط شدہ سامان تلف کرنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ فوڈ اٹھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمران بھٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پکوان سینٹر