کراچی(این این آئی) نواب آف جو ناگڑھ محمدجہانگیر خان جی نے کہاہے کہ مسئلہ جوناگڑھ بھی کشمیر اورفلسطین کی طرح تاریخ کی زندہ جاوید حقیقت ہے وہ یوم سقوط جوناگڑھ کے موقع پر جوناگڑھ ہا¶س میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پردیوان آف جوناگڑھ صاحبزادہ سلطان احمدعلی،نواب زادہ علی مرتضیٰ خان جی،ممبرجوناگڑھ اسٹیٹ کونسل ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،انجینئرمحمداقبال قریشی ،نائب دیوان معین خان،عقیل خان بھی موجودتھے۔محمدجہانگیر خان جی نے کہاکہ اب طاقت کی حکمرانی کادورختم ہوگیا جس کی لاٹھی اُس کی بھینس اَب پرانی ہوگئی اگر آج بھی جنگل کاقانون چلتاتوہانگ کانگ سے پرامن طورپر برطانیہ کو نہ نکلنا پڑتا،روس اورامریکہ کو افغانستان سے نہیں جاناپڑتا،عالمی قوانین کی پابندی ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوناگڑھ پرقبضہ غیر قانونی اورغیر آئینی ہے ہم جو ناگڑھ کی آزادی کیلئے سترسالوں سے جدوجہدکررہے ہیں اورہماری جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جوناگڑھ کواپنے نقشہ میں شامل کرکے ایک مرتبہ پھر اس اِیشوکو دوبارہ زندہ کردیاہے جس کیلئے ہم حکومت پاکستان کے مشکورہیں۔انہوں نے بتایاکہ75سالوں سے جوناگڑھ کاکیس اقوام متحدہ میں زیرالتواءہے۔سرکاری عدم دلچسپی اورعدم پیروی کی وجہ سے معلق ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت اس مسئلہ کواقوام متحدہ میں دوبارہ اٹھائے گی اورکسی نتیجہ پرپہنچائے گی۔انہوں نے تمام اسلامی ممالک اورملکی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم جدوجہد میں جو ناگڑھ کی ٹیم کے ساتھ دیں۔انہوں نے اپنے گذشتہ دورہ اسلام آبادکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ قیام اسلام آبادکے دوران اُن کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات ہوئی اورانہیں جوناگڑھ کے اِشوپر اعتماد میں لیا گیا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے مجھے یقین ہے کہ ہماری کوششوں کو ضرورعالمی پزیرائی ملے گی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں کامیابی تک ہر آئینی اورقانونی راستہ اختیارکرناپڑے گا ان شاءاللہ کامیابی جوناگڑھ کی ہوگی۔
جہانگیر خان جی