سکھر (بیورورپورٹ )ڈی ایس ریلوے سکھر محمد عرفان الحق کے پنو عاقل اور روہڑی ریلوے اسٹیشن پر رات گئے اچانک چھاپے۔،عملے کا مسافروں کے ساتھ روےہ بہتر رکھنے کی ہداےت تفصےلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے سکھر محمد عرفان الحق نے گزشتہ رات پنو عاقل اسٹیشن پر اچانک بکنگ آفس اور اسٹیشن ماسٹر آفسز پر چھاپے مارے اورچھاپے کے دوران بکنگ آفس کی کیش چیک کی گئی اور بکنگ آفس کے عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ مسافروں سے اپنے رویے کو مزید بہتر کریں اور ان کی ہر ممکن معاونت کریں، اسٹیشن ماسٹر آفس کے معائنے کے دوران ڈی ایس ریلوے سکھر محمد عرفان الحق نے اسٹیشن ماسٹر سے سیفٹی سے متعلق سوالات کئے اور انکو سختی سے تلقین کی کہ ٹرین آپریشن سیفٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نا کیا جائے مزید انہوں نے اسٹیشن ماسٹر کو ہمارے بزنس پارٹنرز اور معزز مسافروں کی ہم ممکن تعاون کرنے کی تلقین کی،پنو عاقل اسٹیشن کے بعد ڈی ایس ریلوے سکھر محمد عرفان الحق نے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر بھی چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ڈی ایس ریلوے سکھر تمام دفاتر کا معا ئنہ کیا ، ڈیوٹی پر مامور اسٹاف کی حاضری چیک کی اور مسافروں کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی انہوں نے مختلف وینڈنگ اسٹالز کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ،ڈی سی او گروپ سکھر نے ڈی سی او سعید احمد اور شاہد خان ڈی آئی ایس ٹی ای کی زیر نگرانی روہڑی اسٹیشن پر آنے والی مختلف ٹرینوں کو چیک کیا گیا ٹرینوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے ڈائننگ کارز ، صفائی کے نظام اور دیگر چیزوں کو چیک کیا گیا،قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ڈائننگ کارز کو جرمانے عائد کئے گئے اور صفائی پر دئے گئےٹھیکے والی ٹرینوں کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور ارسال کردی گئی ،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے سکھر محمد عرفان الحق ، ڈی ٹی او جنید اسلم ، ڈی سی او سعید احمد بھیو ، ڈی ایس ٹی ای شاہان اصغر ، اے ایم ای عبدالعزیز موجود تھے۔
ڈی ایس ریلوے