حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان پیٹریا ٹک یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فہیم ابڑو کی ہدایت پر سینئر وائس پریذیڈنٹ سعود علم کی قیادت میں ڈسٹرکٹ حیدر آباد میں ریلی کا انعقادکیا گیا،اس موقع پر سعود عالَم کا کہنا تھا کہ ریلی ہم نے اپنی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی ہے۔ جو لوگ ہماری افواج پاکستان پر تنقید کرتے ہیں وہ کان کھول کر سن لیں ہم اپنی افواج پاکستان کے خلاف ایک الفاظ بھی برداشت نہیں کرینگے۔پاکستان کی عوام اپنی فوج کے ساتھ ہے جو لوگ ہماری فوج کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے ،سردی ہو گرمی ہوں ہماری فوج کے جوان جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تاکہ ہم لوگ اپنے بچوں کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار سکیں۔ الحمدللہ آج جو یہ سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ شاہانہ باشانہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہے گئے۔
یوتھ آرگنائزیشن
پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ‘چیئرمین پیٹریاٹک یوتھ آرگنائزیشن
Nov 10, 2022