علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھ کر ملک و قوم کو خوشحال کیا جا سکتا ہے: شوکت بوسن


بند بو سن( خبر نگار) سابق ایم پی اے حاجی شوکت حیات خاں بوسن نے شاعر مشرق، مفکر پاکستان اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر کہا ہے کہ مصور پاکستان نے اپنی شاعری کے ذریعے قوم کو بیدار کر کے آزاد مملکت خداداد پاکستان کے قیام کا تصور پیش کیا۔ علامہ اقبال کے نظریات و افکار صرف ان کی شاعری میں ہی نہیں بلکہ ان کی سیاسی زندگی میں بھی نمایاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار کو اپنے سینوں میں سمو کر عمل پیراہونے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن