منڈا چوک‘ خان گڑھ ( نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کے اضلاع میں پولیس کی جانب سے گزشتہ دس روز سے سرچ آپریشن جاری ہے مگر اس کے باوجود دونوں اضلاع میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، فائرنگ کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ وکلائ کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں پولیس ناکام نظر آتی ہے۔ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس شدید ہو گیا ہے۔