آئی سی سی آر سی انسانیت کی بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہی‘ ڈاکٹر ضیاءاﷲ رحمانی 


ملتان (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی انسانیت کی بنیاد پر اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے، یہ بات آئی سی آر سی کے ریجنل ایڈوائزر برائے اسلامی قانون ڈاکٹر ضیائاللہ رحمانی نے زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ علوم اسلامیہ میں منعقدہ دوروزہ سرٹیفکیٹ کورس میں کی۔ڈاکٹر ضیاءاللہ رحمانی نے مزید کہا کہ آئی سی آر سی پاکستان میں جسمانی بحالی، صحت اور آئی ایچ ایل کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔کورس سے شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور شریعہ اکیڈمی اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ اسلامی شریعت میں جنگی قیدیوں کو وہی حقوق دیئے گئے ہیں جو اج دنیا کی ریاستوں نے بین الاقوامی معاہدوں کی صورت میں قیدیوں کیلئے تسلیم کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن