خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار بریو یونائیٹڈ لائرز فورم کے صدر پیر مسعود اقبال کھگہ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری محمد افضل ہمدانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال اور رونما ہونے والے واقعات نے ہر شہری کو پریشان کر رکھا ہے اور محب وطن اس ساری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہا ہے تمام سٹک ہولڈرز کو مل کر درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے وہ معززین علاقہ اور وکلاء سے بات چیت کر رہے تھے۔