ملتان( خبر نگار خصوصی )چئیر مین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آدم سعید راں نے کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کو میڈیا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ کمیونی کیشن ڈیپارٹنمنٹ کی جانب سے دی جانیوالی بریفنگ کے موقع پر چئیرمین آدم سعید راں نے کہا کہ گرینڈصفائی پلان پر عملدرآمد کے لئے فنڈز بطور عطیات انڈسٹریل اور کمرشل اداروں سے حاصل کئے جائیں گے اور مہم کی سوفیصد کامیابی کےلئے وہ اپنی جیب سے بھی رقم خرچ کریں گے۔ آدم سعید راں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ بطور چئیرمین، وہ ایم ڈبلیو ایم سی کے لئے یادگار خدمات سرانجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت یا ادارے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اس لئے گرینڈ صفائی مہم میں میڈیا کو ہم رکاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونی کیشن ڈیپارٹنمنٹ کمرشل اور تعلیمی اداروں میں صفائی بارے آگاہی پر مبنی میڈیا پلان تیار کرے اور روڈ شوز منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔