ملتان( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن کے ارباب اختیار کی مبینہ غفلت ملتان کے اہم چوراہوں پر تجاوزات مافیا کا راج متعلقہ محکموں کے انفورسمنٹ سیل کے افسران کچھہ لو اور دو کی پالیسی کے تحت خاموش، چوراہوں میں وہاڑی چوک جنرل بس اسٹینڈ، چوک کمہارانوالہ سمیجہ آباد، کی مین سڑک، ممتازآباد چوک، وہاڑی روڈ، ڈبل پھاٹک شجاع آباد روڈ، خانیوال روڈ، بوسن روڈ، سیداں والہ چوک، گھنٹہ گھر چوک، چوک حسین آگاہی، سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں تجاویزات مافیاز نے نا صرف عارضی بلکہ پختہ تجاوزات بھی قائم کر لی ہیں جبکہ حسین آگاہی چوک سمیت دیگر تجارتی مراکز میں خود ساختہ رکشہ اور موثر سائیکل اسٹینڈ بھی قائم کر لیے گئے ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اس صورتحال کے باعث خریداری کے لیے آئے ہوئے فیملیز کو شدید پریشانی لاحق ہے، یہی صورتحال رشیدہ آباد ،چونگی نمبر8, ودیگر فلائی اوورز کی ہے جہاں فلائی اوورز کے نیچے کھانے پینے کا سٹال لگانے کے علاو¿ہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ سمیت شو روم مالکان نے گاڑیاں کھڑی کر اس جگہ کو بھی شو روم کا حصہ بنا لیا ہے ، وارڈنز ٹریفک کی روانی موثر بنانے کے بجائے چالانوں کا ہدف پورا کرنے تک محدودہیں، اسی طرح واثر ورکس روڈ پر میٹرو روٹ پر جمعہ اور اتوار کے روز لگائی جانے والی غیر قانونی پرندوں کی منڈیاں بھی سکیورٹی رسک بن چکی ہیں۔جہانیاں،بدھلہ سنت (نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار ) جہانیاں کے مین بازاروں سڑکوں شہر کے چوک چوراہوں کے اردگرد قائم ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کی معاملات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے، جبکہ سبزی بازار کے باہر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے صدر بازار,اللہ داد بازار,ریلوے روڈ چوک سڑک کنارے ریڑھی بانوں کا ہجوم نظر آتا ہے، شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے، میونسپل کمیٹی کا عملہ دفتروں تک محدود سیاسی سماجی عوامی شہری حلقوں نے کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لیکر ناجائز تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔بدھلہ سنت شہر کے اندر ملتان روڈ ٹاٹے پور روڈ جہانیاں دور پر دوکانداروں نے تجاوزات کر کے 22فٹ چوڑی سڑکوں کو تقریباً بند کر رکھا ھے اگر کوئی شہری بات کرےتو وہ لڑنے مارنے پر تیار ھو جاتے ہیں کءبار تجاوزات کے خلاف آپریشن ھوا مگر ان لوگوں نے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے تجاوزات کو برقرار رکھا ھے ۔
تجارتی مراکز میں خود ساختہ رکشہ اور موثر سائیکل اسٹینڈ بھی قائم، وارڈنز ٹریفک کی روانی موثر بنانے کے بجائے چالانوں تک محدود
Nov 10, 2022