انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی کا جائزہ لینا شروع کر دیا


ملتان (سپورٹس ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سکیورٹی اور حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے لیے سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔بین اسٹوکس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ ہمارے لیے تشویش کا باعث بنا ہے، ظاہر ہے کہ گزشتہ ہفتے جو ہوا وہ ہمارے لیے حیران کن تھا۔

 اس وقت ہمارے سکیورٹی ایڈوائزر ریگ ڈیکاسن وہاں موجود ہیں، وہ انگلینڈ کے لیے کئی برسوں سے ایک مرکزی آدمی رہے ہیں۔بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بہترین شخص ہیں۔ ریگ ڈیکاسن سے جب تک تمام معلومات نہیں مل جاتیں ہم کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، کھلاڑی اور جو لوگ بھی وہاں ٹور پر جا رہے ہیں سو فیصد ان پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن