ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستانی کیوئسٹس نے اگلے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا


ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس نے اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔ ترکیہ کے شہر انتالیہ میں جاری چیمپئن شپ کے راﺅنڈ میچوں کے بعد بابر مسیح اور احسن رمضان نے لاسٹ48 راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ محمد سجاد نے ڈائریکٹ راﺅنڈ آف32 کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔حارث طاہر نے بھی ناک آﺅٹ راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ تیسرے روز کھیلے گئے میچز میں محمد سجاد نے قبرص کے اینٹونس پولوس کو 3-1 سے شکست دی۔ احسن رمضان نے کینیڈا کے ایلن وٹ فیلڈ کو3-0 سے شکست دی۔ 

ای پیپر دی نیشن