ہائی ٹینشن لائنوں کی ری کنڈکٹرنگ کے دومنصوبے مکمل


ملتان( نیوز رپورٹر )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)پاکپتن ڈویڑن نے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ہائی ٹینشن لائنوں کی ری کنڈکٹرنگ کے دومنصوبے مکمل کرلئے۔ایگزیکٹو انجینئر پاکپتن ڈویڑن سلیمان ثاقب نے کہا کہسب ڈویڑنل ٹیموں نے بونگاحیات سب ڈویڑن کے 11KVعزیز مکی فیڈر کے علاقہ کالج روڈپر 4پولز کے درمیان گافر کی جگہ جدید ریبٹ کنڈکٹر نصب کیا جبکہ الفرید سب ڈویڑن کے 11KVمعصوم شاہ فیڈر پر میران شاہ کے نزدیک ڈاگ کنڈکٹر کو ریبٹ کنڈکٹر کے ساتھ تبدیل کرنیکا منصوبہ مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سالانہ 5لاکھ90ہزار یونٹس کی بچت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن