گندم کاشت کیلئے نہروں میں پانی چالو کےا جائے‘ احمد علی اختر ‘ راشد نصیر 


خان گڑھ ( خبر نگار) ایگری فورم رجسٹرڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری احمد علی اختر اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مہر راشد نصیر سیال نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب میں گندم کی کاشت کیلئے نہروں میں ایک ماہ کیلئے پانی کی فراہمی اور شوگر ملز چالو کرنے کا مطالبہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی دلدل میں پھنسے کسانوں کے پاس آبپاشی کیلئے ڈیزل خریدنے کی سکت نہیں ہے جبکہ گندم کی کاشت کا سیزن ختم ہونے کو ہے نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے 

ای پیپر دی نیشن