دھان کی پھنڈائی کے وقت ترپال یا چادریں بچھا لےں‘ ترجمان محکمہ زراعت


ملتان( خبر نگار خصوصی )  ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی پھنڈائی کے وقت ترپال یا بڑی چادریں بچھا لینی چاہئیں تاکہ دانے مٹی میں مل کر ضائع نہ ہوں۔ دھان کی فصل اتنی ہی کاٹنی چاہئے جس کی اس دن پھنڈائی ہو سکے- دانوں کے ڈھیر کو رات کے وقت ترپال یا پرالی سے ڈھانپ دیں اوربعد ازاں دانوں کو جلد ہی منڈی پہنچا دینا چاہئے۔ ۔دھان کی ایک قسم کی کٹائی کے بعد اور دوسری قسم کی کٹائی سے پہلے مشین کی مکمل صفائی کریں ۔ مونجی کو آہستہ اور وقفوں سے خشک کریں اور ایک وقفہ سے دوسرے وقفہ کادورانیہ 12 گھنٹوں سے کم نہیں ہوناچاہیے۔ مونجی کو کم از کم12 گھنٹوں کے لیے کھلاچھوڑ دیں چاہیے تاکہ چاول کے دانوں میں نمی کی مقدار یکساں ہو جائے۔ یاد رکھیں،دھان کی کٹائی کے بعد کاشتکار فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں۔دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابلِ سزا جرم ہے۔

ای پیپر دی نیشن