ملاوٹ‘ حشرات کی بھرمار پر کچا پاپڑ فیکٹری کو جر مانہ


ملتان(خصوصی رپورٹر ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت خوراک میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں کچا پاپڑ فیکٹری کو خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء سے تیار محلول کی ملاوٹ اور حشرات کی بھرمار پر 50 ہزار بستی ڈیرہ میں بیکری کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے، فوڈ آئٹمز کی زمین پر سٹوریج پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاو¿ہ سورج کند روڈ پر سنیکس یونٹ کو فرائنگ کیلیے کھلا آئل استعمال کرنے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید برآں مسلم ٹاو¿ن خانیوال میں سویٹس اینڈ بیکرز کو بیکری پروڈکٹس کی تیاری میں ٹوٹے اور خراب انڈوں کے استمعال اور سگریٹ نوشی کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن