عمران جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی: شاہی سید


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران خان کو ملک کے ہر ادارے میں خرابی نظر آ رہی ہے۔ عمران نیازی جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی۔ وزیر آباد واقعے کی شفاف جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئے۔ عمران نیازی کبھی کہتا ہے 4 گولیاں لگیں۔ کبھی کہتا ہے ایک گوئی کے چار ٹکڑے لگے۔ عمران نیازی ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں لوٹ کھسوٹ کر رہی ہے۔ کراچی کی سڑکوں کا برا حال ہے یہ بسیں چلانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن