زکر برگ کی کمپنی میٹا نے 11 ہزار  سے زیادہ ملازمین کو نکال دیا

Nov 10, 2022


واشنگٹن (نیٹ نیوز) ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی ہزاروں ملازمین کو کمپنی سے نکال دیا ہے۔ میٹا کے سی او مارک زکر برگ نے ایک خط میں بتایا کہ کمپنی کے 13 فیصد عملے یا 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں‘ میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملازمین کو فارغ کئے جانے کی رپورٹ کے بعد میٹا کے حصص کی قدر میں 4 فیصد کمی آئی۔

مزیدخبریں