وزیرآباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما امتیاز اظہر باگڑی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ امتیاز اظہر باگڑی کو میٹنگ کیلیے تھانہ صدر وزیر آباد بلایا گیا اور پابند کر لیا۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امتیاز اظہر باگڑی کو آج کے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے سلسلہ میں انڈر ٹیکنگ لیکر رہا کر دیا جائے گا۔