کرونا:ایک شخص جاںبحق،53مریضوں کی حالت تشویشناک


 اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان میں کرونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق ہو گیا،ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں مزید صرف 38 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 53 کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 628 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 470 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 6 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 9 لاکھ 4 ہزار 55 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کے مطابق کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 1 اعشاریہ 87 فیصد اور ایبٹ آباد میں 1 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن