بھارت اورنیپال میں شدیدزلزلے سے6افراد ہلاک

Nov 10, 2022


کٹھمنڈو، نئی دلی(این این آئی) بھارت اورنیپال میںشدید زلزلے میں کم سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ زلزلے کی شدت 6.3تھی۔ رات 2بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ نیپال کے ضلع دوتی میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 زلزلہ آتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلہ آیا ہے ۔

مزیدخبریں