پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا‘ نعرہ بازی‘ دھرنا


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کی زیر قیادت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ آئی جے پی روڈ پر احتجاجی کارکنوں نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور دھرنا دیا۔ پرامن مظاہرے کے دوران مظاہرین نے آئی جے پی روڈ بند کرکے سیمی فائنل دیکھنے کے لئے سکرین لگائے رکھی۔ کارکنوں اور عوام نے عمران خان کی تحریک کی کامیابی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ہم سب اپنے قائد عمران خان پر ہونے والے حملے کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی ہے۔ انشااللہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔ جس طرح کرکٹ میں پاکستان کو کامیابی ملی اسی طرح غیرملکی مداخلت کے خلاف بھی اللہ سرخرو کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...