صدر کا دورہ پشاور، خیبر پی کے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ پشاور مےں گورنر ہاو¿س پشاور میں خیبر پی کے کے ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، صدر مملکت کا حکومتی کارکردگی بڑھانے اور حکومتوں پر مالی بوجھ میں کمی کے لیے مالی طور پر پائیدار اور قابل عمل ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دےا، صدر مملکت نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے ملک میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بہتر مالیاتی کنٹرول اور سرکاری محکموں کے بہتر احتساب سے ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی اور افادیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 
عارف علوی

ای پیپر دی نیشن