صدر مملکت کا دورہ پشاور ، خیبر پختونخواکے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ پشاور میں گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختون خواکے ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں صوبائی وزیر صحت و خزانہ، تیمور سلیم جھگڑا، اور اعلیٰ صوبائی حکام  نے شرکت کی ،صدر مملکت کا حکومتی کارکردگی بڑھانے اور حکومتوں پر مالی بوجھ میں کمی کے لیے مالی طور پر پائیدار اور قابل عمل ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،، صدر مملکت نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے ملک میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں مدد مل سکتی ہے ،بہتر مالیاتی کنٹرول اور سرکاری محکموں کے بہتر احتساب سے ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی اور افادیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بہتر مالیاتی انتظام سے قومی اور صوبائی خزانے پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، صدر نے کے پی میں صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا،صدر مملکت کا عوام کی توقعات اور خدمات کی فراہمی کے درمیان فرق کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، صدر مملکت نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے نئے ضم شدہ اضلاع میں تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار کو اپنایا جا سکتا ہے،تنازعات کے حل کے متبادل نظام سے ان علاقوں میں لوگوں کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہو سکیگا،اس سے خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے، روایتی نظام انصاف پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت کو کے پی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی،کے پی میں صحت کارڈز کے آغاز سے لے کر اب تک 15 لاکھ مریضوں نے کے پی کے مختلف ہسپتالوں میں تقریباً 27 ارب روپے کی علاج معالجے کی سہولیات حاصل کی ہیں، گزشتہ چار سالوں کے دوران 1005 کلومیٹر پر محیط سڑکیں تعمیر کی گئیں، 1071 سکول قائم کیے جا رہے ہیں یا ان کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، 200 بی ایچ یوز، 50 آر ایچ سیز، اور 25 ڈی ایچ کیو کی تشکیل نو سے 24 گھنٹے سہولیات فراہم کرنے والے مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن