گورنرسندھ سے چیئرمین سینٹ، صادق سنجرانی کی ملاقات 


کراچی (این این آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے  چیئرمین سینٹ، صادق سنجرانی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مختلف امور پر کی جانے والی قانون سازی،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک افواج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ ملک کی سلامتی کے خلاف سازش ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے اور آپ سے بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی درخواست ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہماری جانب دیکھ رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ موئثر قانون سازی کے ذریعہ عوام کی فلاح وبہبود یقینی بنائی جاسکتی  ہے ۔ کامران ٹیسوری نے میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد بھی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...