دسمبر میںانفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت کاانتباہ

Nov 10, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر) موسم سرما کے دوران انفلوئنزا  کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق موسم سرما دسمبر تا فروری میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ موسمی فلوسے بچائو کے لئے فلو کی ویکسینیشن کروائی جا سکتی ہے، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے ماسک کے استعمال اور فلو ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق عام طور پر بزرگ ، پانچ سال سے کم عمربچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی اور دائمی بیماریوں کے شکار (کینسر، ذیابیطس، دل یا سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا) افراد کو اس بیماری سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ قومی ادارہ صحت میں قائم پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرباقاعدگی سے سیزنل فلو کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں