تہران (آئی این پی ) ایران نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے کوئی بھی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ ایران کے بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے ایران کے شمال مشرقی سرحدی علاقے دوغارون میں ایک فوجی چھانی کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایرانی فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منشیات کے اسمگلروں اور دہشتگردوں نے بعض ممالک کی حمایت سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جنہیں سخت جواب دیا گیا۔ جنرل حیدری نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کا مقصد تخریب کاروں یا دہشتگردوں سے سرحدوں کی امنیت کو لاحق خطرات نہیں ہیں۔