لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کی منٹور میتھیوہیڈن نے بھی پاکستان‘ بھارت ٹی ٹونٹی فائنل کی خواہش ظاہر کر دی۔قومی ٹیم کے منٹور میتھیو ہیڈن نے کہاکہ میری خواہش ہے فائنل میں بھارت سے سامنا ہو۔شعیب اختر نے بھارت کو فائنل میں للکار لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو روایتی حریف پاکستان ‘بھارت فائنل کا بے تابی سے انتظار ہے۔انہوںنے کہا پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اب ہمیں میلبورن میں بھارت کا انتظار ہے۔ ہم 92 میں انگلینڈ کو میلبورن میں شکست دے چکے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں بھارت فائنل میں پہنچے، پوری دنیا کو بے صبری سے اس فائنل کا انتظار ہے۔ان نے بھارتی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں ہم انتظار کر رہے ہیں۔