شاہراہیں بلاک کر کے کو نسی خدمت کی جارہی ،قاضی عبد الوقار کاظمی

Nov 10, 2022


 دولتالہ سکھو(نامہ نگار)پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی شاہراہیں بلاک کر کے کو نسی ملک کی خدمت کی جارہی ہے بچے بوڑھے مریض اور ایمبولینسز سڑکوں پر رل گئی مگر پنجاب حکومت عوام کو ذلیل اور عمران خان کو خو ش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے چوہدری پرویز الہی صورت حال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی مستعفی ہوں احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگر عوام الناس کو اذیت سے دوچار کر کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی عوام کی تکلیف پر پنجاب حکومت تماشائی بن گئی ان خیالات کاا ظہار قاضی عبد الوقار کاظمی نے اپنے بیان میں کیا ۔

مزیدخبریں