مری(نامہ نگار خصوصی ) علامہ اقبال کے 145و یں یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوے اے سی مری صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ نوجوان ہمارا قومی سرمایہ ہیں جنہیں اپنے مشاہیر کے کارناموں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کے فرمودات اور تجربات سے استفادہ حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے ،پاکستان کے نوجوانوں میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں نکھارنے کی مزید ضرور ہے اور آج جس انداز میں بچوں نے علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو پیش کیا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ان ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد یوسف نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیراہتمام مقامی سکولوں کے طلباء کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔تقرین کے مہمان اعزاز پروفیسر محمد اشفاق عباسی تھے ۔تقریب میں تحصیل بھر کے 20سے زائد سکولوں کے طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں شرکت کی جن میںاول انعام چنار آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے ہشام عباسی ، دوئم انعام نوشابہ مبارک گرائمر پبلک سکول سنی بنک،سوئم انعام انعم فاطمہ ایف جی پبلک سکول مری اور خصوصی انعام سید محمد خان آغوش کالج سکول سیکشن مری نے حاصل کیا ۔ ججوں کے فرائض پروفیسر امجد ضیاء ،پرفیسر عامرکوہسار یونیورسٹی نے سر انجام دئیے ،۔نظامت کے فرائض مہوش گل فراز عباسی نے سرانجام دئیے ۔
نوجوان قومی سرمایہ ، اقبال کے فرمودات کا عملدرآمد کر یں ، صاحبزادہ یو سف
Nov 10, 2022